منگلورو،4 / مارچ (ایس او نیوز) منگلورو اور ہبلی کے درمیان اڑنے والے طیاروں میں مسافروں کی کمی وجہ سے اس روٹ پر پروازوں کا سلسلہ 12 مارچ سے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ منگلورو- ہبلی روٹ پر انڈیگو ایئر لائنس کی طرف سے پیر، بدھ اور جمعہ کے دن فضائی سروس فراہم کی جاتی ہے ۔ انڈیگو کا کہنا ہے کہ ان دو تجارتی شہروں کے درمیان ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد اطمینان بخش نہ ہونے کی وجہ سے یہ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمپنی کے افسران کا کہنا ہے کہ ہبلی - پونے روٹ پر پروازوں کی مانگ بہت زیادہ ہے اس لئے اب انڈیگو کی طرف سے ہبلی - پونے سیکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔